Collective Impact Board مئی 2021 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ بورڈ ایجنسی اور کمیونٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ یہ بورڈ رائل کمیشن آف انکوائری رپورٹ کی سفارش نمبر 26 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ Collective Impact Board کا کام Kaiwhakaoranga سروس کو تجاویزاور سفارشات فراہم کرنا ہے تاکہ متاثرہ کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات اور معاونت کے سلسلے میں آگاہی فراہم ہو سکے۔
کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی رائل کمیشن آف انکوائری نے متاثرہ whānau، بچ جانے والے افراد اور گواہوں کی بحالی کی جاری ضروریات میں معاونت کے لئے سفارشات پیش کی ہیں۔
رائل کمیشن نے Collective Impact Board قائم کرنے کی سفارش کی تھی جس میں کمیونٹی اور سرکاری اداروں کو اکٹھا کیا گیا تھا تاکہ وہ 15 مارچ 2019 کے واقعات سے متاثر ہونے والے whānau اور افراد کی معاونت کے لئے خدمات کے بارے میں رہنمائی اور مشورہ فراہم کر سکیں۔
Collective Impact Board کا قیام 25 مئی 2021 کو ہوا تھا اور 9 جون 2021 کو اس کے پہلے اجلاس میں بورڈ چیئر (بورڈ کے رہنما) کا تقرر کیا گیا تھا۔
Collective Impact Board کو رائل کمیشن رپورٹ کی سفارش نمبر 26 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
سفارش 26: Collective Impact نیٹ ورک اور بورڈ یا دیگر متعلقہ نظام کے قیام کے لیے تحقیق کریں جو سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور متاثرہ whānau، بچ جانے والے افراد اور گواہوں کو ایک ایسے مخصوص کام کے پروگرام پر اتفاق کرنے کا موقع دے جو متاثرہ whānau، بچ جانے والے افراد اور گواہوں کو مکمل اورجاری خدمات فراہم کرے۔
بورڈ کے اکثریتی رکن کمیونٹی کے نمائندے ہیں، بشمول متاثرہ whānau یا متاثرہ کمیونٹی کے دیگر افراد۔ اس کے علاوہ سرکاری ایجنسیوں کے نمائندے بھی بورڈ کی رکنیت میں شامل ہيں۔ متاثرہ whānau یا متاثرہ کمیونٹی کے دیگر افراد کمیونٹی کے نمائندے ہو سکتے ہیں۔
Collective Impact Board Kaiwhakaoranga service(external link) کو تجاویزاور سفارشات فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات اور معاونت کے سلسلے میں آگاہی فراہم ہو سکے۔ کمیونٹی نمائندوں کو نامزدگیوں کے ایک عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا اور ان کی تقرری کی گئی۔